• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمگلنگ کی روک تھام کیلئے صوبے میں 12 چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار)وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی ویز او رموٹروے پر سمگلنگ کی روک تھا م کےلئے خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات تمام ضروری سہولیات سے آراستہ 12چیک پوسٹیں قائم کرنے جبکہ پشاور ایم ون موٹر وے انٹرچینچ سمیت ملاکنڈ اور مردان کے پانچ انٹرچینج پر موٹر وے پولیس تعینات کرنے کافیصلہ کیاہے، اس بات کا فیصلہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیاگیاہے، اجلاس میں موٹر وے ہائی وے پر انٹی سمگلنگ سرگرمیوں پر تفصیلی غور کے بعد فیصلہ کیاگیاہے موٹروے ہائروے پر چیکنگ کانظام مذیدموثر بنانے کےلئےخیبرپختونخو ا میں موٹروے پرمختلف مقامات پرجدید سہولتوں سے آراستہ بارہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی جنہیںانٹرنیٹ سمیت تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی ،اسی طرح اجلاس میں مذید فیصلہ کیاگیا کہ پشاور ایم ون موٹر وے انٹرچینچ، کرنل شیر خان موٹروے انٹر چینج ،چکدرہ ملاکنڈ موٹروےانٹر چینج ،رشکئی موٹروے انٹر چینچ اور بخشالی موٹروے انٹر چینج نیشنل ہائی وےموٹر وے پولیس کے آفیسر کوتعینا ت کیاجائے گا جنہیں کمیپوٹر لیپ ٹاپ ،انٹر نیٹ سمیت تمام جدید سہولیتیں فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ تمام موٹروے ٹول پلازہ کے باہر پولیس کی چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیںگی،تاکہ کوئی بھی گاڑی موٹروے پر داخل ہونے کی صورت متعلقہ فوکل پرسن کو فوری طورپر اطلاع کی جاسکے۔اس سلسلے میں موٹر وے ہائی ویز پر سمگلنگ کی روک تھام کےلئے مشرکہ آپریشن کےلئے پہلے ہی خصوصی ایس او پیز بھی جاری کی گئ ہیںجبکہ موٹر وے پولیس انٹلی جنس کی بنیاد پر موصولہ اطلاع کےبعد سو فیصد گاڑیوںکو انٹرسیپٹ کیاہے۔
پشاور سے مزید