• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے مبینہ پھندا لگا کر خودکشی کرلی، 5 افراد کی لاش ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون داتانگر میں واقع گھر میں 22 سالہ نوجوان نے مبینہ پھندا لگا کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق گھروالوں کے بیان کے مطابق واقعہ خودکشی ہے،دریں اثنا شاہ فیصل کالونی نمبر ایک مدینہ مسجد کے قریب مکان نمبر 198 سے تعفن اٹھنے پر اہلے محلہ کی اطلاع پر پولیس نے دروازہ توڑ کر کمرے میں پڑی 60 سال کے محمد ہارون کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، کلفٹن میں اسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے ملنے والی 50 سال کے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، کورنگی نمبر6سیکٹر 51سی ہوٹل کے قریب نالے سے شہاب الدین ولد ریاض الدین کی ایک دن پرا نی ڈوبی ہوئی لاش ملی ،ریکسرلائن پرانا گولیمار پل کے قریب سے نامعلوم نوجوان جبکہ صدر جہانگیر پارک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید