کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے 2023.24 کے دوسرے فیز کے سالانہ مینٹی نینس کام کے باعث 3 دسمبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی، مینٹی نینس کا کام اتوار 3 دسمبر کی صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا، شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 12 گھنٹے ہوگا، شہر کو مجموعی طور پر 75 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔