• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست کاقوم کے سماجی و اقتصادی نظام پر واضح اثر پڑتا ہے,حمیداکبرخان آفریدی

پشاور(وقائع نگار)پاکستان تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین وسابق ڈسٹرکٹ ممبرحمیداکبرخان آفریدی نے کہاہے کہ سیاست کا کسی بھی قوم کے سماجی و اقتصادی نظام پر واضح اثر پڑتا ہے،سیاست ہی ملکی و خارجی معاملات میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو قیام کے بعد سے ہی سیاسی بحران کا سامنا ہے،نظام میں بہتری وتبدیلی کیلئے نئے چہروں اورنوجوانوں کوموقع دیناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیاسین آباد میں اپنی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا،جس میں ممتازسیاسی وسماجی شخصیت الحاج نائب خان بنگش،نوجوان سیاسی رہنمااحسن اکبرآفریدی،عمائدین علاقہ اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرنوجوان سیاسی رہنماء احسن اکبرآفریدی نے عام انتخابات میں این اے 28اورپی کے 74کی نشست پرالیکشن لڑنے کااعلان کیا،جسے عمائدین اوراہل علاقہ نے سراہتے ہوئے احسن اکبرآفریدی کو بھرپورتعاون کی یقین کرائی،حمیداکبرخان آفریدی نے مزیدکہاکہ عام آدمی کو سیاسی میدانوں سے دور رکھا جاتا ہے۔
پشاور سے مزید