کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچوں کے سفاکانہ قتل کےمقدمے میں ملزم ارشد علی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،ملزم ارشد علی بچوں کا باپ اور مقتولہ کا شوہر ہے۔