اسلام آباد(محمد صالح ظافر) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نو دن کے غیر ملکی دورے سے واپسی پر چار دسمبر کو گوادر کا دورہ کریں گے جہاں وہ کچھ منصوبوں کا افتتاح کریں گے جو میاں نواز شریف کے دور میں شروع کئے گئے تھے اور اب مکمل ہوئے ہیں،نگراں وزیر اعظم کو چند منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ کاکڑ افریقی ریاست گیمبیا کے شہر بنجول میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے لیکن وہ سوئس ٹورسٹ ریزورٹ ڈیووس جائیں گے جہاں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) 15 جنوری سے منعقد ہوگا۔