• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(جنگ نیوز)ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت 7دسمبر کو مقرر کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔دوسری جانب، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا جس میں لکھا ہے کہ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا۔
اہم خبریں سے مزید