اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی مستقلی پر غورکیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے چیئر مین جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر 4 دسمبر کو طلب کر لیا ہے جس میں قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کو مستقل چیف جسٹس مقرر کرنے پر غورکیا جائیگا۔