• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے عوام بی این پی کے سیاسی بیانیہ سے متفق ہیں، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام حضرت عمر فاروق روڈ کیچی بیگ سریاب میں منعقدہ شمولیتی جلسے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری،حاجی باسط لہڑی، ملک محی الدین لہڑی ڈاکٹر علی احمد قمبرانی پرنس رزاق بلوچ میر مصطفیٰ سمالانی میر قادر بخش مینگل اسد سفیر شاہوانی میر یاسر شاہوانی حمید بلوچ ڈاکٹر شبیر احمد قمبرانی عبدالمالک محمد حسنی دائود بلوچ نےخطاب کیا اس موقع پر مختلف قبائلی عمائدین نوجوانوں نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیامقررین نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ جب کوئی سیاسی پارٹی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرتی تھی تو لوگ انکی پالیسیوں سے نالاں ہوکراپنی وابستگی ختم کرتے لیکن پہلی مرتبہ کوئٹہ اور بلوچستان میں باشعور عوام نے پارٹی کے اصولی بیانیہ، موقف سردار اختر جان مینگل کی قیادت اور بی این پی کے پلیٹ فارم کا انتخاب کر رکھا ہے جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پارٹی نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران جس انداز میں بلوچ قوم اوربلوچستانی عوام کے قومی حقوق کا دفاع، گھمبیر سیاسی ، معاشی ،معاشرتی بنیادی مسائل کو اجاگر کیا اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، شمولیتی کرنے والوں میں عبدالمالک محمد حسنی رحیم بخش مینگل دین محمد مینگل سائیں داد محمد حسنی عبدالصمد محمد حسنی عبدالطیف محمد حسنی عبدالقادر محمد حسنی عبدل محمد حسنی رحمت اللہ مینگل وسیم مینگل جاوید مینگل ارسلان مینگل صدام مینگل عبدالباسط محمد حسنی اور دیگر شامل ہیں۔
کوئٹہ سے مزید