راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ کے سلسلے میں سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس کی طرف سے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے سیکرٹری /ایم او پی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عبداسلام عباسی کو مراسلہ بھجوایا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر سرکاری،غیر سرکاری محکموں،این جی اوز،اہم /معززین شہر،کاروباری تنظیموں/افراد اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے ۔امکان ہے کہ ایک دو ہفتوں کے اندر یہ مشاورت مکمل کرلی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لینڈ کلاسیفکیشن میپ آبادکاری (بلڈاپ ایریا) کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد اب کنسلٹنٹ کمپنی آئندہ 20سال کی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ضلع راولپنڈی میں زمین کی نئی درجہ بندی(زوننگ) کے مطابق ترقیاتی منصوبہ تیار کرے گی۔