• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں نگراں وزیر بلال افضل ”ایک دِن جیو کے ساتھ“۔ اداکار ہمایوں اشرف تیمور شیرازی کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد

کراچی (جنگ نیوز) فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ میں کسی کا دِل نہیں توڑتا لیکن لوگوں کے دِل اتنے نازک ہیں کہ وہ خود ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُن کے ساتھ ہدایتکار تیمور شیرازی بھی موجود تھے۔ نامور اداکار اور ہدایتکار کی تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شب 11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔ ٭ نگراں صوبائی وزیر ماحولیات اور وزیر پلاننگ کنٹرول اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ ایک سیکرٹری صوبے کے 80 ہزار اسکولوں کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔ تفصیلی گفتگو شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگی۔