• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلقہ آپریشنز اور وعدوں کو دیکھنا چاہتا ہے، کاکڑ

دبئی (نیوز ایجنسیاں)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نے اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے کرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیرملکوں کومختلف مسائل کاسامنا ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سالانہ لاس اینڈڈیمیج کا تخمینہ 400ارب ڈالرز ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے دبئی میں ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ (ڈبلیو سی اے ایس) میں مینز آف امپلی مینٹیشن پر گلوبل اسٹاک ٹیک (جی ایس ٹی ) کے اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گول میز مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بحران کی شدت کو اجاگر کیا اور اس بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی مالیات، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی سمیت نفاذ کے مناسب ذرائع فراہم کرنے پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کلائمیٹ فنانس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی مالی ضروریات 100 بلین امریکی ڈالرز سے کہیں زیادہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے قابلیت سازی کی بہتر فراہمی کے ساتھ ساتھ ثابت شدہ موسمیاتی ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے نظام میں مزید ہم آہنگی اور روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔یہ
اہم خبریں سے مزید