کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگرنے میر عطاء اللہ لانگو ، میر بہادر خان لانگو، میر اسماعیل بنگلزئی و دیگر کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاہے کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید منظم و فعال ہوگی ۔ جب بھی مسلم لیگ (ن) نے حکومت بنائی پارٹی نے ملک کیلئے کام کیا ۔ ن لیگ کی عوامی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور انہیں اپنی واضح شکست ابھی سے نظرآنا شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، آئندہ بھی عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو ہماری عوامی پذیرائی ہضم نہیں ہورہی لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوام کی طاقت سے آئندہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائینگے اور وزیراعظم نوازشریف ہونگے۔