• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہِ قراقرم پر مسافر بس پر فائرنگ دہشتگردی ہے، وزیر داخلہ گلگت بلتستان

اسلام آباد(حنیف خالد)گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ شاہراہِ قراقرم پر فائرنگ کی وجہ سے بس ڈرائیور نے ایکسلریٹر پر قدم رکھا جس کی وجہ سے بس مال بردار ٹرک سے جا ٹکرائی، انہوں نے فائرنگ حملے کو دہشت گردی قرار دیا۔ابھی تک کسی تنظیم نے فائرنگ واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔کمشنر دیامر کے تعلقات عامہ کے افسر را جہ اشفاق طاہر نے تصدیق کی ہے کہ ایس ایچ او دیامر عظمت شاہ کی جانب سے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اشفاق طاہر نے کہا کہ اب تک چھ مشتبہ افراد کو دو تھانوں میں حراست میں لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید