لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز منصورہ میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ جے آئی یوتھ 8دسمبر تا 8فروری 63روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کر رہی ہے جس کے دوران ووٹ کے ذریعے حقیقی انقلاب کی بنیاد رکھیجائے گی،الیکشن لاڈلے اور سپر لاڈلے کے درمیان ہو یہ ممکن نہیں،، تحریک کا آغاز تمام ضلعی ہیڈکوارٹر سے ہو گا، ہر پولنگ سٹیشن کی سطح پر 10نوجوانوں پر مشتمل بنیادی جے آئی یوتھ یونٹ قائم کیا جائے گا تاکہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کا راستہ روکا جا سکے، الیکشن تک جماعت اسلامی کے مزید ایک کروڑ ووٹرز بنائے جائیں گے۔