• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شادی کی تقریب اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں دولہا کے والد سمیت 5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شادی کی تقریب اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں دولہا کے والد سمیت 5افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ سعید آبا د سیکٹر 8 پیر پارک کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے ،سول اسپتال میں ان کی شناخت 38سالہ عرفان ولد فضل قادر اوردولہا کا والد53 سالہ حافظ توقیر ولد فقیر محمد کےنام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے 3 ملزمان راشد، سلیم اور محمد عمران کوحراست میں لے لیا ،جبکہ مزیدگرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہےہیں ۔ پاک کالو نی تھانے کی حدودپرانا گولیمار ریکسر لائن بادل ولیج کے قریب فائرنگ سے28سالہ محمد وریال ولد اللہ بخش زخمی ہو گیا ۔لانڈھی نمبر4 حقانی مسجد کے قریب فائرنگ سے شہباز ولد عرفان بیگ نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،کورنگی ساڑھے 3 نمبر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے نامعلوم لڑکا زخمی ہو گیا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ،مزید تفتیش جاری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید