• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو میں سونے کی کان پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 15 زخمی

لیما۔پیرو(اےایف پی)پیرو کے شمالی علاقے میں واقع سونے کی کان پرمسلح جرائم پیشہ عناصر کے حملے میں 9؍افراد ہلاک ،15زخمی، وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ پاٹاز میں پیڈروس سونے کی کان پرحملہ کیا گیا۔ پولیس نے 7حملہ آوروں کو گرفتارکرکے صورتحال پر قابو پالیا۔ ہلاک شدگان میں سونے کی کان کے 7سکیورٹی اہلکار اور دو کان کن شامل ہیں ملزمان نے انہیں دھماکہ خیزمواد سے نشانہ بنایا۔ 15افراد زخمی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید