بنگلورو (جنگ نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کے چوتھے ٹی 20 میں بھی سیاست آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی کلب میں جمعہ کو میچ کی اسکریننگ کے دوران بھارتی ٹیم کی فتح کے بعد ایک شخص نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگایا اور ساتھ والی میز پر بیٹھے تین سے چار افراد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا۔ اس نعرے بازی کے سبب جھگڑا ہوگیا ۔ بعدازاں کلب منیجر کی شکایت پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت 28 سالہ عنایت اور 25 سالہ سید مبارک کے طور پر کی گئی ہے۔