چمن(نورزمان اچکزئی) ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چمن کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی ایم کو بلوچستان بدر کردیا گیا ہے۔ منظور پشتین کو دھرنے سے دوسری بار خطاب کے بعد تربت جانے کی نیت سے کوئٹہ جاتے ہوئے باب چمن کے قریب چیکنگ ناکہ پر نہ رکنے اور فائرنگ کے الزامات، دھرنے میں اشتعال انگیزی پھیلانے اور بلوچستان میں داخلے پر پابندی سمیت کئی الزامات کے تحت گرفتار کرکے رات گئے قلعہ سیف اللہ انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ سربراہ پی ٹی ایم پر فائرنگ واقعہ کی اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں اور ایف سی کی دھرنا کیمپ اکھاڑنے کی کوشش کو دھرنا مظاہرین نے ناکام بنا دیا، دھرنا کمیٹی نے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے دھرنا مظاہرین کو کسی بھی احتجاج سے روک دیا ۔