لاہور(خصوصی نمائندہ،نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات میں دونوں جماعتوں کی سیاسی حکمت عملی اور اشتراک عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے ابتدائی فارمولے پر بھی غور کیا گیا اور آنے والے دنوں میں اس سلسلے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا ۔دریں اثناءن لیگ کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا ، جس میں راولپنڈی ڈویژن کی 11قومی اور23صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 122امیدواروں کے انٹر ویوز کئے گئے ۔