• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ، انٹرچینج اور ایکوزیشن سے متعلق مکینوں کی داد رسی نہ ہوسکی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے احکامات کے باوجود تاحال خصالہ انٹرچینج اور روڈ کیلئے ایکوزیشن کے حوالے سے مقامی مکینوں کی داد رسی نہیں ہوسکی ۔ذرائع کے مطابقرنگ روڈ کے حوالے سے ساڑھے پانچ ہزارکنال کے لگ بھگ موضع خصالہ کا لینڈ ایکوزیشن نوٹیفکیشن دس ہزار کنال کا کردیاگیا۔دریائے سواں میں 28فٹ کے لگ بھگ بند باندھا جارہا ہےجس سے سیلاب کے دنوں میں دو گاؤں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔رہائشیوں اور سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تاحال حل نہیں نکال سکی۔سابق ناظم اڈیالہ و کمیٹی کے رکن کامران رفیق راجہ نے بتایا کہ ٹیکنیکل اور لیگل ایشوز ہیں۔ہم انٹرچینج کیلئے چند سو فٹ کے فرق پرمفت شاملات کی زمین دینا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ آبادی کے اندر سے مہنگی زمین لینا چاہتی ہےجس میں مقامی آبادی کا نقصان اور ایک سوسائٹی کو مبینہ طور پر فائدہ ہوگا۔ادھر سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مکینوں کے ساتھ نوے فیصد امور حل کر لئے گئے ہیں۔کوئی ایسا بڑا ایشو نہیں ہےجس سے منصوبہ متاثر ہو۔
اسلام آباد سے مزید