کراچی (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر رافیل نڈال نے جنوری میں برسبین انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے ذریعے کورٹس میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ 37 سالہ ہسپانوی رواں برس جنوری میں آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ کے بعد سے ایکشن میں نظر نہیں آئے ہیں، انہیں انجری کے سبب دوسرے راؤنڈ میں شکست ہوئی تھی۔