لاہور(خبرنگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے معاشرے کے ہر فرد کی اپنی اپنی ضروریات ہوتی ہیں اور ان ضروریات کو ان کا حق سمجھ کر پوری کرنے کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چوتھی ’ریسرچ ان سپیشل ایجوکیشن2023 ء‘پر قومی کانفرنس سے خطاب کرر ہے تھے۔ اس موقع پرڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر حمیرا بانو، سابق چیئرمین شعبہ سپشل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ خصوصی افراد کی کہانی آبدیدہ کر دیتی ہے ۔ڈاکٹر حمیرا بانو نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم خصوصی افراد کیلئے کیا کر رہے ہیں۔ مزید برآں ریکٹریوساک یونیورسٹی ترکیہ ڈاکٹر ایکم ساواس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کی۔