• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ‘ارباب سیف الامان

پشاور(جنگ نیوز)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما ارباب سیف الامان نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔پہلے بجلی اور اب گیس حد سے زیادہ مہنگی کردی گئی ہے ۔ عوام کے پاس دو وقت کھانے کے پیسے نہیں ۔ نگران حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو اپنا پروٹوکول ختم اور کابینہ مختصر رکھے تاکہ خزانے پر بوجھ نہ بنے۔
پشاور سے مزید