کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی کے عزیز آباد اور جوہر آباد تھانوں کی حدود میں ڈاکوراج ، پولیس بے بس ، اسٹریٹ کرمنلزسے خواتین، بچے ، نمازی بھی محفوظ نہیں،تفصیلات کے مطابق عزیزآبادتھانے کی حدود بلاک 8 گلشن شمیم یاسین آبادقبرستان کے سامنے منگل کو دن دھاڑے مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان روزنامہ جنگ کے رپورٹرخالدمحبوب کے بیٹے شاہان مراد اور بہو کو اسلحے کے زور پر قیمتی موبائل فون ، نقدی اور طلائی چین لوٹ کر فرار ہوگئے، علاوہ ازیں جوہر آباد تھانے کی حدود دستگیر بلاک9 سنگم گرائونڈ، غوثیہ مسجد، ٹال اسٹاپ، ایوب منزل اور بلاک 14,15 میں چوری ، ڈکیتی معمول بن گئی ہے، موٹر سائیکل سواراسٹریٹ کرمنلز نمازی اور قبرستان فاتحہ خوانی اور تدفین کے لئے آنے والے شہریوںکو بھی چھوڑتے، علاقہ مکینوں نے نگراں وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ویسٹ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کی ہے مذکورہ علاقوں کے ایس ایچ اوزکو معطل کر کے رینجرزکے گشت میں اضافہ اور لوٹ مار کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید