• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں ظلم ہوگا مسلمان متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرینگے، اے پی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت بھوجانی ہال بریٹو روڈ سولجر بازار میں آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، مقررین نے فلسطینی مسلمانوں کا قتل رکوانے ،غزہ کے نہتے شہریوں کی امداد،پارہ چنار کے زمینی راستے کھولنے اور وہاں طالبان کی مداخلت بند کرنے ،گلگت بلتستان کے عوام کی بہتری کے اقدامات اور وہاں امن کے قیام کا مطالبہ کیا ،مقررین نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں ظلم ہوگا اسکا مسلمان متحد ہوکر مقابلہ کرینگے،ہم مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے، ،اس موقع پر خطیب مولانا تنور الحق تھانوی،جاوید ڈگوری،زاہد منصوری،فیروز الدین رحمانی،علامہ فرقان ،دانش چنا،مولانا اوسجہ رضوی،علی حسین نقوی،ڈاکٹر شہزاد حسن،گدی نشین عبداللہ شاہ غازی ،فراز اجمیری،سردار منگن سنگھ ، پروفیسر من موہن چوہان ،صادق جارچوی،راشد حسین رضوی ،محمد رضا ،آئی ایس او کے ،شبر رضا ،مولانا مرزا یوسف حسین ،سہیل عابدی اور دیگر نے شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید