• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید اے ایس آئی کی فیملی کو کوارٹر خالی کرنے کیلئے 13 ماہ کا وقت دیا تھا، ترجمان سندھ پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر شہید اے ایس آئی کی فیملی سے پولیس کوارٹر خالی کرانیکا معاملہ، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وباء کے باعث شہید ہونیوالے اے ایس آئی انور جو ٹیلی کمیونیکیشن میں تعینات تھے، ڈی آئی جی ایڈمن سی سی پی او نے یکم مارچ 2003 میں انھیں پولیس کوارٹر الاٹ کیا تھا،مذکورہ اے ایس آئی 3جولائی 2020 میں جاں بحق ہوگئےتھے ، مذکورہ شہید اے ایس آئی کی مدت ملازمت 2جولائی 2022 کو اختتام پذیر ہوئی،بعدازاں ان کی فیملی کو متبادل رہائش کےلیے 13 ماہ کا وقت دیا گیا،جبکہ سرکاری کوارٹر میں رہائش رکھنے کی اجازت صرف 6 ماہ کی تھی، نئے الاٹی نے مقررہ مدت میں مذکورہ فیملی کی جانب سے کوارٹر خالی نہ کرنے پر کراچی پولیس آفس میں شکایت کی جس پر ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر یکم دسمبر 2023 کو ایس ایچ او ڈاکس نے کوارٹر میں رہائش پذیر فیملی سے ملاقات کرکے2 دن کی مہلت دی کہ مکان اسکے حقیقی الاٹی کے سپرد کر دیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید