• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اسکول کے قریب دھماکا، 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی

پشاور(ٹی وی رپورٹ)ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔جیونیوز کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ پتا لگایا جارہا ہےکہ دھماکا خیز مواد کب رکھا گیا اور یہ کس گاڑی میں لایا گیا۔ نمائندہ جیونیوز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نجی بینک کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق ورسک روڈ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے جس میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید