نوشہرہ (ایجنسیاں)پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)کے سرپرست پرویز خٹک نےانکشاف کیاہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی میں شعور نہیں تھا کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے، ان میں غرور آگیا تھااوروہ ڈکٹیٹربن گئے تھے ‘حکومت تو اعظم خان چلاتا تھا‘کابینہ میں فیصلے ہوتے تھے مگرسابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پتہ ہی نہیں ہوتا تھا۔ عمران خان ماضی کا حصہ بن چکے‘ ہمیں اب مستقبل کا سوچنا چاہیے‘مولانا کو اسلام کی فکر نہیںوہ اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے باریاں بانٹ کر ملک کا خانہ خراب کردیا، رہی سہی کسر تبدیلی کے نام پر دھوکا دے کر بانی پی ٹی آئی نے پوری کردی ۔عمران خان ایک ڈکٹیٹر کی شکل اختیار کر گئے تھے، وہ اپنے مخلص دوستوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھنے لگےتھے۔ عمران خان نے معیشت کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی کلچر بھی تباہ کردیا۔ آئندہ الیکشن میں سب کو ہراکر وزیر اعلی بنوں گا ۔