اسلام آباد (خبر نگار) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ سماعت کریگا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل کی سماعت بھی آج ہی ہو گی۔ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پاونڈ جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ نیب کاموقف اختیار ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی ، اضافہ کیا جائے۔ قبل ازیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب نے اپنی اپیل ہائیکورٹ سے واپس لے لی ۔