بہاول پور(نمائندہ جنگا) چڑیاگھر میں شیرنے شہری کوہلاک کردیا، انکوائری شروع، چڑیا گھر/ شیرباغ بہاولپور کے عملے کی مجرمانہ غفلت اورنااہلی کی وجہ سے شیرنے ایک شہری کو چیرپھاڑ کرہلاک کردیا،ہلاک ہونیوالاشہری نشئی معلوم ہوتاہے جو لوہے کے پائپس اُٹھانے کی کوشش میں بنگالی ٹائیگرز کا نشانہ بن گیا۔اس حوالے سے معلوم اس وقت ہواجب صبح چڑیاگھرکاعملہ شیروں کے پنجرے کی صفائی کیلئے پہنچا۔ انہوں نے دیکھاکہ شیرکسی انسانی جسم کو چیرپھاڑ رہاہے جس پرفوری طورپرتمام افسران کواطلاع دی گئی اورفوری طورپر شیرکوپنجروں سے نکال کرانسانی لاش کوجوکہ ٹکڑوں میں بٹ چکی تھی کونکالاگیا۔