• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی پر یونیورسٹی روڈ سے ہوٹلز و جوس شاپ منیجرز گرفتار

پشاور(وقائع نگار)محکمہ خوراک نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی روڈ سے 5گرانفروشوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے یونیورسٹی روڈ پر خیبر چرسی ہوٹل‘ یونیورسٹی تکہ ہوٹل‘ رئیسان شنواری ہوٹل اور صداقت جوس شاپ میں چیکنگ کی۔ سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند نرخ پر روٹی کی فروخت‘ ناقص صفائی صورتحال پر مذکورہ ہوٹلز اور صداقت جوس شاپ کے مینیجرز کو گرفتار کر کرلیا۔
پشاور سے مزید