راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)مختلف علاقوں سے5لڑکیوں سمیت8 افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ وارث خان کو محمدکامران نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی محمدجبران اغواء ہو گیا۔ تھانہ نصیرآبادکومشتا ق احمد نے بتایا کہ سائل کا 16 سالہ چچا زاد بھائی حافظ محمداحسان مدرسہ پڑھنے گیا جو واپس نہ آیا۔تھانہ صدربیرونی کو امیر حمزہ نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ (ر) عمر 19 سال اغواء ہو گئی ۔تھانہ کہوٹہ کو سدرہ ریاض نے بتایاکہ اس کی چھوٹی بیٹی (ح)عمر 16سال کو ارسلان مغل اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ سنبل کو عمر حیات نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 18سا لہ بیٹی رمشا رحیم اور16سالہ بھانجی عزت کاوید کو اغواء کرلیا۔ تھانہ سنبل کو جا وید پیارا نے بتایا کہ زیب وغیرہ نے ایف بارہ میں 15سالہ بیٹی حورب جا وید کو ، تھانہ بہارہ کہو کو جنید منصور نے بتایا کہ فہیم وغیرہ نے 17سالہ بیٹے حسن جنید کو اغواء کرلیا۔