کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی میر غلام رسول مینگل سریاب کسٹم میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری کی صدارت میں اجلاس ہوا۔جس کے مہمان خاص ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی اور اعزازی مہمان میر غلام رسول مینگل تھے۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفیٰ سمالانی موجود تھے۔ رابطہ مہم پروگرام کے سلسلے میں میر غلام فرید مینگل، ٹکری نبی داد مینگل، حاجی قادربخش مینگل، حاجی محمدشریف مینگل، خدائے رحیم مینگل، عبدالغفور مینگل، محمداعظم مینگل، رحمت اللہ مینگل، رحمت اللہ مینگل، ہدایت اللہ مینگل ودیگر کارکنوں سے ملاقات، تنظیمی امورو علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقے میں پارٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے دوستوں کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ۔\