• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین، راشد خان، سکندر، عبداللّٰہ قلندرز میں برقرار، حارث برانڈ ایمبیسڈر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ9 کیلئے تمام چھ ٹیموں نے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی، راشد خان اور حارث رؤف ، سکندر رضا، عبداللہ شفیق، زمان خان، مرزا طاہر بیگ اور راشد کو ری ٹین کر لیا ہے ، فخر زمان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ شاداب اور اعظم خان اسلام آباد کی ٹیم میں برقرار ہیں ، کراچی نے محمد عامر ، کوئٹہ نے محمد نواز کو ریلیز کردیا ہے حارث رؤف لاہور قلندرز کے برانڈ ایمبیسڈر بھی بن گئے ہیں۔ کراچی کنگز نے جیمز ونس، حسن علی، شان مسعود ،شعیب ملک، تبریز شمسی، میر حمزہ ، محمد اخلاق اور محمد عرفان خان کو ری ٹین کیاہے۔ شان مسعود کو برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیاہے۔ پشاور زلمی نے بابر اعظم، راومین پاول، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور ،محمد حارث ،عامر جمال ،خرم شہزاد اور حسیب اللہ خان کو ری ٹین کیا۔ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو، وسیم جونئیر، جیسن رائے، وانندو ہسارنگا ،محمد حسنین، ابرار احمد، سرفراز احمد، ول اسمیڈ کو ری ٹین کیا، سرفراز احمد کو برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیاہے۔ ملتان سلطانز نے محمد رضوان ،افتخار احمد، خوشدل شاہ ،اسامہ میر، عباس آفریدی، احسان اللہ اور فیصل اکرم کو ری ٹین کیاہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، نسیم شاہ، اعظم خان ،عماد وسیم، فہیم اشرف ،ایلیکس ہیلز، کولن منرو ،رومان رئیس کو ری ٹین کیا۔


اسپورٹس سے مزید