• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کی حد عبور کرنا تاریخی کامیابی‘ وزیراعظم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کا 60ہزار کی حد عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے، یہ تاریخی کامیابی ملک میں مزید اصلاحات کا پیش خیمہ ہے، ملکی معیشت کو مزید بہتر کرنے کیلئے کاروباری طبقہ کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہے کہ حکومت ملکمیں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے‘ملک کے خوشحال مستقبل کیلئے پرامید ہوں‘بڑی کمپنیوں کو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تحت 25 بہترین کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ہمیں اس شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید