• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ اسکیم، حج درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 20800 ہوگئی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)گورنمنٹ اسکیم کے تحت جمع ہونے والی حج در خواستوں کی تعداد بڑھ کر 20800ہوگئی ہے۔ان میں سپا نسر شپ اسکیم کے تحت صر ف بارہ سودر خواستیں آئی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز 4500در خواستیں موصول ہوئیں جو اب تک ایک دن میں وصول کی گئی در خواستوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یا د رہے کہ حج در خواستوں کی و صو لی کا عمل 27نومبر سے شروع ہوا تھا، آ خری تاریخ 12دسمبر ہے جس میں پانچ دن با قی رہ گئے ہیں۔آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ آخری دن تک جمع ہونے والی در خواستوں کی تعداد کا جا ئزہ لے کر کیا جا ئے گا۔وزارت مذہبی امور نے پر ائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ دینے کیلئے حج گروپ آ ر گنائزرز سے 15دسمبر تک متعلقہ دستا ویز طلب کر لی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید