• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر بھی ڈرائیونگ لرنرزبن سکیں گے

راولپنڈی(وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر بھی ڈرائیونگ لرنرزبن سکیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے فرنٹ ڈیسک پر لرنرز بنانے کی منظوری دیدی اور اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈسے مل کر فرنٹ ڈیسک پر یہ سہولت دینے کے لئے کام شروع کردیاگیا۔پولیس حکام کاکہناہے کہ اس سہولت سے شہریوں کو آسانی میسر آئے گی اور وہ اپنے گھروں کے قریب باآسانی اپنے قریبی پولیس سٹیشن میں جاکر ڈرائیونگ لرنرز حاصل کرسکیں گے ، قبل ازیں لرنر زکے حصول کیلئے انہیں ٹریفک پولیس کے ہیڈکوارٹرز،ٹریفک پولیس کی جانب سے بنائے کیاسک سینٹرزیاخدمت مراکز جاناپڑتاتھا ۔