آج ہم آپ کو چند عجیب و غریب پھلوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، ان کے نام شاید ہی آپ نے سننے ہوں یا کبھی کھائے ہوں گے۔
پٹیا
پٹیا ایک ڈریگن پھل ہے۔ یہ کیکٹیسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس پھلکا ذائقہ میٹھا ہے۔ یہ امریکا اور دنیا کے مختلف حصوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ لیکن اسے کھانے سے پہلے آپ کو گودے میں موجود بڑے پیمانے پر سیاہ بیجوں کو نکلنا پڑے گا۔ اس میں متعدد وٹامنز پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے بہت مفید ہیں۔
یانگمی
یہ دلچسپ پھل چین میں پایا جا تا ہے۔ یانگمی چھوٹے درختوں کا پھل ہے۔ یہ گول pimply گیندوں کی طرح ہوتا ہے جو دور سے اسٹرابیری لگتا ہے۔ یہ زیادہ ترپارکوں اور باغوں کی سجاوٹ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ بہت کھٹاہوتا ہے۔ اس لیے یہ زیادہ نہیں کھایا جا تا۔