اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان کے صنعتی گروپوں کا 17رکنی وفد آج وفاقی وزیر صنعت و پیداوار وتجارت کی قیادت میں چین کے اہم دورے پر روانہ ہوگا۔ وفد ایک ہفتے کے دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا اور متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔