• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو لاڈلوں کا دور ختم ہو جائے گا، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے کبھی ایک تو کبھی دوسرا لاڈلہ قوم پر مسلط کیا، 8فروری کو لاڈلوں کا دور ختم ہو جائے گا۔ ملتان میں جے آئی یوتھ الیکشن مہم کے افتتاح کے موقع پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خاندانوں، ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی بجائے میرٹ کی حکمرانی چاہتے ہیں تو 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک انہی پارٹیوں نے تباہ کیا جنہوں نے باربار حکومتیں کیں، اگرسراج الحق وزیراعظم رہا ہے تو اس کا احتساب کیا جائے ورنہ قوم الیکشن میں سابقہ حکمرانوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں اور ووٹنگ ڈے کو ان کے لیے یوم حساب بنا دیں، ماضی گواہ ہے ملک میں عدلیہ اور احتساب کے ادارے طاقتور کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں کرسکے، 76برسوں سے قائم اسٹیٹس کو توڑے بغیر کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کی منزل حاصل نہیں ہوسکے گی۔
اہم خبریں سے مزید