• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پھر دو تہائی اکثریت مانگ رہے ہیں، انہیں حکومت دلوانے والوں کو چوتھی بار بھی بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو

تیمر گرہ (نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف پھر دو تہائی اکثریت مانگ رہے ہیں، انہیں حکومت دلوانے والوں کو چوتھی بار بھی بھگتنا پڑے گا، جو تین بار وزیراعظم بن کر فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا، نواز شریف چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نہ میں اور نہ عوام مانیں گے، میاں صاحب کے لوگ آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں، پی ٹی آئی سربراہ کو سمجھایا تھا امپائرکی انگلی پر بھروسہ نہ کریں،مجھے کیوں نکالا کہتے کہتے یہ لندن کے ایون فیلڈ پہنچے اور وہاں سے انقلاب لانے لگے،زمان پارک کے وزیراعظم نے انتقامی سیاست کو فروغ دیا۔ تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مخالفین کو چن چن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ملک کے معاشی حالات ایسے نہیں کہ ہم انتقام کی سیاست یا کھلاڑی کو برداشت کریں، 8 فروری کو عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو منتخب کرینگے۔ عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو جو موقع ملا تھا وہ انہوں نے انتقامی سیاست میں ضائع کر دیا، زمان پارک کے دور میں انتقامی سیاست پر زور دیا گیا، وعدہ نیا پاکستان کا تھا مگر جب حکومت میں آئے تو وہی کام کیا جو پہلے ہوتا تھا۔

اہم خبریں سے مزید