کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل سات میچ جیتنے والی دفاعی چیمپئن پشاور کی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ایبٹ آباد نے پشاور کو7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ایبٹ آباد کی جیت میں شہاب خان کی پانچ وکٹوں جبکہ سجاد علی اور فخرزمان کی جارحانہ نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔ فائنل اتوار کی شب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔