لاہور (اے پی پی) لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کے عدالت پیش ہونے پر انکے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ضمانت بحال کر دی جبکہ کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج ابہر گل خان نے ہفتہ کے روز کیس کی سماعت کی ۔ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے عدالت پیش ہو کر اپنی حاضری لگائی۔