کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چمن میں احتجاجی پرلت کو رات گئے سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لےلیا۔جس کی اطلاع ملتے ہی اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی چمن پرلت کمیٹی کے رہنماؤں اور چمن کے عوام کی بڑی تعداد رات گئے پہنچ گئی۔ دھرنے میں شریک لوگوں کا کہناتھاکہ سیکورٹی فورسز نے گرفتاریوں کیلئے دھرنے کو گھیرے میں لیا۔