اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی 3بڑی پارٹیاں اپنی سمت کھو بیٹھی ہیں اور سب اقتدار میں رہے لیکن کوئی کام نہیں کیا، جس نہج پر سیاست آج پہنچ گئی ہے میں انتخابات کو کسی معاملے کا حل نہیں سمجھتا۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے سیاست کو خیر باد نہیں کہا تاہم میں موجودہ انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا میں نے سمجھا کہ اس خرابی کا حصہ نہ ہی بنوں تو بہتر ہے اور انتخابات کے بعد دیکھیں گے سیاست کس رخ جاتی ہے۔
پاکستان میں پارٹیاں ضرور بنیں گی اور ملک کی 3بڑی پارٹیاں اپنی سمت کھو بیٹھی ہیں۔