• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ملک کو خوبصورت، پرامن، روشن مستقبل دیں گے‘ سراج الحق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دو خاندانوں نے سات دفعہ حکومتیں کیں، خودخوشحال، ملک کو بدحال کر دیا۔ جماعت اسلامی کی حکومت کسی خاندان کی نہیں، حقیقت میں عوام کی نمائندہ ہوگی۔ بار بار آزمائے ہوئے چہرے ملک کے مسائل حل کرنے کی بجائے ، اضافے کا باعث بنے۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور جرنیلوں نے آئین کے ساتھ بے وفائی کی، انہی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کا غلام ہے۔ قوم کرپشن، جہالت، بے روزگاری سے پاک اسلامی و خوشحال پاکستان دیکھنے کے لئے 8فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔ ہم ملک کو خوبصورت، پرامن، روشن مستقبل دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید