اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن میں 31 کانسٹیبلز کو ہیڈ کا نسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی۔ترقی پانے والوں میں ضلع راولپنڈی کے 10، ضلع جہلم کے 5، ضلع چکوال کے 5، ضلع اٹک کے 11کانسٹیبل شامل ہیں ۔ محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ایس ایس پی محمد بن اشرف کے سربراہی میں منعقد ہوا جس س میں کمیٹی ممبران ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی چوہدری ذوالفقار علی اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم سیّد ذوالفقار علی گیلانی نے شرکت کی۔