اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام آغوش کالج مری کے بچوں نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا تفریحی دورہ کیا۔ پرنسپل اعظم خان نے کہا کہ سیرو تفریح دل کے ساتھ ساتھ انسان کی دماغی نشونما اور تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔ بچوں نے نیشنل مانومنٹ میں تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کرنیوالی شخصیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں‘ شاہ فیصل مسجد کا دورہ کیا اور نمازِ ظہر بھی وہیں ادا کی۔ بچے بعد ازاں ظہرانے کے بعد جھولوں، زپ لائن اور موٹر سائیکل سواری کیلئے لیک ویو پارک پہنچے۔