• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ 18 ویں ترمیم پیپلز پارٹی کے دورکا تاریخی کارنامہ ہے، جس میں عوام اوراکائیوں کو پہلی مرتبہ اتنے حقوق دئیے گئے18 ویں ترمیم کے خاتمے کی کوششیں آئین پر حملے کے مترداف ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی منزل اقتدار نہیں عوام کی خوشحالی ہے،الیکشن میں تاخیر کے خدشے کو ختم کرنے کے لئے فوری الیکشن شیڈول جاری کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے پسند کے امیدوار منتخب کرنے کا حق حاصل ہے، الیکشن میں کسی قسم کی دھاندلی عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوگی، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہےجو مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو عالمی سطح پر ایک مقبول لیڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں، وہ نوجوانوں کے آئیڈیل اور نمائندے ہیںاور اقتدار میں آ کر نوجوانوں کیلئے بڑے پیمانے پر پروگرامز اور پروجیکٹس کا آغاز کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید